گلگت ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود نے استور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود نے متاثرین کی امداد اوربحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ افواج پاکستان کے تعاون …
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے کا استور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

مزید خبریں
گلگت ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود نے استور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود نے متاثرین کی امداد اوربحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ افواج پاکستان کے تعاون سے زلزلہ متاثرین کی امداد اور استور روڈکی بحالی کیلئے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے زلزلہ متاثرین کی مدد اوربحالی کیلئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افواج پاکستان نے ہرمشکل وقت میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور کے دور افتادہ علاقوں میں زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان افواج پاکستان کے تعاون سے زلزلہ متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ جن علاقوں میں زلزلے کی وجہ سے روڈ بلاک ہوا ہے وہاں پر افواج پاکستان کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اشیاء اور ٹینٹ پہنچائے گئے ہیں۔ نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہاہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کردہ پالیسی کے مطابق نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔








