وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ میں بم دھماکے کے مقام کا دورہ، سکیو رٹی صورتحال کا جائزہ

کوئٹہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتے کو کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے وزیر اعلیٰ میرسرفرازبگٹی کو واقعے سے متعلق تفصیلی …

کوئٹہ۔ 31 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتے کو کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے وزیر اعلیٰ میرسرفرازبگٹی کو واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں دھماکے کی نوعیت، نقصانات اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے فوری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے بروقت اور موثر ردعمل کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے بہادر جوانوں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف فوری رسپانس سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے واضح کیا کہ ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔