وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

لاہور۔25 مئی(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ …

لاہور۔25 مئی(اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے ،غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنماو¿ں نے اپنے کرپشن کے”داغ“چھپانے کےلئے ڈالی ہے،22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے، ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکارہو چکے ہیں اورلوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے،اب قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے،رمضان بازاروں میں عام آدمی کو سہولت دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، اب صارف رمضان بازار سے 2 کلو تک چینی خرید سکے گا،صوبہ بھر کے 309 رمضان بازاروں میں آٹے، چینی، گھی، سبزیوں اور پھلوں پر سبسڈی دی گئی ہے اوررمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ، معیار اور اوزان کی نگرانی کےلئے ایک ہزار سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگرم عمل ہیں اور رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کو عوام تک پہنچانے کےلئے خود دورے کر کے جائزہ لے رہا ہوں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازاروں میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے اوروزیر اعلی کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کےلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے،سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

Leave a Reply