وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا لندن میں ڈیجیٹل ٹریڈ سمٹ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہدف 2018ءتک پوری آبادی کیلئے انفراسٹرکچر اور ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ لندن میں ڈیجیٹل ٹریڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں ڈیجیٹل ترقی اور معاشی استحکام کے پیش نظر ٹیکنالوجی بزنس اور انٹرپرائزز میں براڈ بینڈ سپیکٹرم سرمایہ کاری کی …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہدف 2018ءتک پوری آبادی کیلئے انفراسٹرکچر اور ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ لندن میں ڈیجیٹل ٹریڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں ڈیجیٹل ترقی اور معاشی استحکام کے پیش نظر ٹیکنالوجی بزنس اور انٹرپرائزز میں براڈ بینڈ سپیکٹرم سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس سلسلہ میں حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کا مقصد مراعات کے ساتھ آئی سی ٹی کے شعبہ میں مزید ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے ملک کے ڈیجیٹل لینڈ سکیپ میں بڑی تبدیلی آئی ہے جس کی بدولت براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 4 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ انہوں نے شرکاءکو نیشنل ان کوبیشن سینٹرز اسلام آباد میں آئی ٹی پارک اور طالبات کیلئے آئی سی ٹی سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply