اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی)دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر ثاقب فارک نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت کے میدان میں تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بوسنیا ہرزیگووینا کے …
وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر ثاقب فارک کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی)دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر ثاقب فارک نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت کے میدان میں تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بوسنیا ہرزیگووینا کے توانائی کے وزیر نرمین ڈزنک کی سربراہی میں ایک وفد نے جنوری 2018ءمیں پاکستان کا دورہ کیا جس میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کےلئے پی او ایف اور این ٹی آر سی کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت کا نقطہ نظر مستقبل میں بوسنیا سے تعلقات بڑھانے کےلئے ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایک قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے جو دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے اور متنوع کرنے کے لیے موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔









