وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی بحرین کے وزیر صنعت، تجارت و سیاحت زید آر الزیارانی کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کی قیادت کے وژن کے مطابق دونوں ممالک کے پرتپاک تعلقات کو تجارتی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا، چھ ماہ کی مدت میں دوسری پاک بحرین تجارتی کانفرنس کا انعقاد اس عزم کا اظہار ہے۔ جمعرات کو یہاں بحرین کے وزیر صنعت، تجارت و سیاحت زید آر الزیارانی …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کی قیادت کے وژن کے مطابق دونوں ممالک کے پرتپاک تعلقات کو تجارتی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا، چھ ماہ کی مدت میں دوسری پاک بحرین تجارتی کانفرنس کا انعقاد اس عزم کا اظہار ہے۔ جمعرات کو یہاں بحرین کے وزیر صنعت، تجارت و سیاحت زید آر الزیارانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے تجارتی وفد کا گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہے۔ پاکستان میں دوسری پاکستان بحرین بزنس تجارتی کانفرنس کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ کا باعث ہوگی۔ ستمبر 2016ءمیں بحرین کے دارالحکومت ماناما میں پہلی تجارتی کانفرنس ہوئی تھی جس میں پاکستان کے صنعت کاروں اور تاجروں کے ایک وفد نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے شاہ، وزیراعظم اور ولی عہد اور پاکستان کے وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری کے خواہش مند ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply