وزیر تجارت محمد پرویز ملک کی چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ سے گفتگو

اسلام آباد/لاہور ۔ 05 اگست (اے پی پی) وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ نجی شعبہ اور نمایاں برآمد کنندگان کے تعاون سے 2018ءتک 35 ارب ڈالر برآمدات کے ہدف کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ ہفتہ کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں …

اسلام آباد/لاہور ۔ 05 اگست (اے پی پی) وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ نجی شعبہ اور نمایاں برآمد کنندگان کے تعاون سے 2018ءتک 35 ارب ڈالر برآمدات کے ہدف کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ ہفتہ کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت ،تجارت اور انفراسٹرکچر کے حوالہ سے درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاق ہائے پاکستان ایوان صنعت و تجارت، اس سے منسلک چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ساتھ تعاون مستحکم کرے گی۔

Leave a Reply