نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے سفیر کو ہدایت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے، اقتصادی و سرمایہ کاری کے روابط کو مزید وسعت دی جائے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو مزید موثر بنایا جائے۔








