وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کا ٹیلی فون

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کا ٹیلی فون

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو جمعرات کو ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون کے طوفانی موسم کے نتیجے میں انسانی جانوں، روزگار اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو حکومت کی جانب سے مالی معاونت کے علاوہ فوڈ پیک اور پانی کے علاوہ شیلٹر آئٹمز بشمول خیمے اور حفظان صحت کا سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے 30 اگست کو فلڈ ریسپانس پلان کا آغاز کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہ نے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور امداد کی فراہمی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔