وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے ترکی کے اپنے ہم منصب میولوط چاوش اوغلو کے درمیان ملاقات

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے ترکی کے اپنے ہم منصب میولوط چاوش اوغلو کے درمیان ہفتہ کو دوحہ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران بات چیت میں ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغان امن عمل حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن کے معاہدے نے افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ملکر کام کرنے کا موقع فراہم …

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکے ترکی کے اپنے ہم منصب میولوط چاوش اوغلو کے درمیان ہفتہ کو دوحہ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران بات چیت میں ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغان امن عمل حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن کے معاہدے نے افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ملکر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ دائمی امن و استحکام کے لے افغانستان کو عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوگان نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید کی۔شاہ محمود قریشی نے شام میں ترک فوجیوں کی شہادت پر ترک ہم منصب سے تعزیت بھی کی۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر پر اپنی غیر مشروط ہمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں