وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ترک ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے ترک ہم منصب میلوت چاؤ س اوگلو کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے اپنے ترک ہم منصب کو ترکی کے 97 ویں یوم جمہوریہ (29 اکتوبر) پر مبارکباد پیش کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر پیشرفت کا …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے ترک ہم منصب میلوت چاؤ س اوگلو کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے اپنے ترک ہم منصب کو ترکی کے 97 ویں یوم جمہوریہ (29 اکتوبر) پر مبارکباد پیش کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبے میں پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر ترکی کی طرف سے اٹھائے گئے اصولی موقف اور اس سلسلے میں ترکی کی مکمل حمایت کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا سمیت امت مسلمہ کے لئے باعث تشویش امور پر رابطوں میں رہنے پر اتفاق کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کو سراہا۔ترکی کے وزیر خارجہ نے پشاور میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ ترکی کے یکجہتی کا اعادہ کیا۔