اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغانی ہم منصب کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغانی ہم منصب کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ مذہبی، سیاسی، ثقافتی تعلقات ہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے پر امن افغانستان ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان خطے کے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستان شروع سے افغانستان کے مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کا متقاضی رہا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الحمدللہ سترہ سال کے بعد دنیا بھر نے مسئلہ افغانستان کے حوالے سے ہمارے نقطئہ نظر کو تسلیم کیا ہے، پاکستان ، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔







