وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور سعودی نے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کے مابین جمعرات …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور سعودی نے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کے مابین جمعرات کو وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران پا یا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور دو روزہ دورہ پر پہنچے۔ وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کی ہدایت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو کی فضا کو معمول پر لانا ہے۔بات چیت کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے سعودی ولی عہد کی طرف سے مصالحت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی سے متعلقہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق طے کردہ امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب امور کو پر امن طریقے سے حل کروانے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر، اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Leave a Reply