اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں متحدہ عرب امارت کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی۔یو اے ای کے وزیر مملکت اور ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر سلطان الجبار وفد کی قیادت کر رہے تھے جبکہ دیگر ارکان میں مبادلہ پٹرولیم ،اے ڈی آئی اے(سوورن ویلتھ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متحدہ عرب امارت کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل اعلی سطح کے وفد ک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں متحدہ عرب امارت کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان پر مشتمل اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی۔یو اے ای کے وزیر مملکت اور ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر سلطان الجبار وفد کی قیادت کر رہے تھے جبکہ دیگر ارکان میں مبادلہ پٹرولیم ،اے ڈی آئی اے(سوورن ویلتھ فنڈ)،اتصالات،ڈی پی ورلڈ،دبئی انوسٹمنٹ اتھارٹی،عمار کمپنی،الزہرا ایگریکلچر اور ابوظہبی فنڈ برائے ترقی بڑی کمپنیوں کے سربراہان شامل تھے۔وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ایک روزہ دورہ پر جمعہ کو اسلام آباد پہنچا








