وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کراچی اور لاہور کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے نامزد کردہ اعزازی قونصل جنرلز کی بذریعہ ویڈیو لنک تعارفی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کراچی اور لاہور کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے نامزد کردہ اعزازی قونصل جنرلز کی بذریعہ ویڈیو لنک تعارفی ملاقات ہوئی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکا کو بطور قونصل جنرل نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں جارجیا کی طرف سے نامزد اعزازی قونصل خواجہ مراد معشوق اللہ، آسٹریلیا کی طرف سے نامزد کردہ اعزازی …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کراچی اور لاہور کیلئے مختلف ممالک کی جانب سے نامزد کردہ اعزازی قونصل جنرلز کی بذریعہ ویڈیو لنک تعارفی ملاقات ہوئی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکا کو بطور قونصل جنرل نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں جارجیا کی طرف سے نامزد اعزازی قونصل خواجہ مراد معشوق اللہ، آسٹریلیا کی طرف سے نامزد کردہ اعزازی قونصل جہانزیب اعوان، مالی کی طرف سے اعزازی قونصل رانا طاہر عباس، تنزانیہ کی طرف سے اعزازی قونصل محمد حمید جبکہ جاپان کیطرف سے نامزد اعزازی قونصل عامر حسین شیرازی شامل تھے۔ وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ نئے نامزد کردہ اعزازی قونصل جنرلز پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ اور پاکستانی شہریوں کیلئے دیگر ممالک میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ اعزازی قونصل جنرلز دو طرفہ باہمی تجارتی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔