اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیر برائے خارجہ امور ڈیڈیئر رنڈرز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کو پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جارحیت اور خطہ میں امن و امان …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیر برائے خارجہ امور ڈیڈیئر رنڈرز سے ٹیلیفون پر رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیر برائے خارجہ امور ڈیڈیئر رنڈرز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کو پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جارحیت اور خطہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان محض سیاسی مقاصد کےلئے خطہ میں امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کے درپے ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے آج ایک بار پھر ہندوستان کو امن کا پیغام دیتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر امور خارجہ نے دونوں ممالک کو امن کا راستہ اپنانے اور تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ بیلجیئم جنوبی ایشیاءمیں کشیدگی کم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔








