وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم ایک مقنن اور مدبر انسان تھے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بطور قانون دان ان کی گراں قدر خدمات …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم ایک مقنن اور مدبر انسان تھے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بطور قانون دان ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں