وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دوحہ میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو دوحہ میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کو سراہا۔وزیر خارجہ الجزیرہ کی انتظامیہ سے ملے ۔شاہ محمود قریشی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ کا شمار دنیا کی اہم ترین میڈیا ہاوسزز میں …

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو دوحہ میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کو سراہا۔وزیر خارجہ الجزیرہ کی انتظامیہ سے ملے ۔شاہ محمود قریشی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ کا شمار دنیا کی اہم ترین میڈیا ہاوسزز میں ہوتا ہے اور انکی رپورٹنگ کے معیارات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ الجزیرہ نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے حقیقت صورتحال کو اجاگر کرنے میں اہم کرادا کیا ہے۔الجزیرہ کی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کو اپنی ایڈیٹوریل پالیسی اور کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔

مزید خبریں