وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے خطہ میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے خطہ میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ خطہ کے امن و استحکام کےلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ دونوں وزراءخارجہ نے اتفاق کیا کہ اس کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوران گفتگو پاکستان کا اصولی مو¿قف دہراتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطہ میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا اور نہ ہی پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی و ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو گی۔