وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سپین کے ہم منصب اور یورپی یونین کے متوقع اعلیٰ عہدیدار برائے امور خارجہ جوزف بوریل سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو سپین کے اپنے ہم منصب اور یورپی یونین کے متوقع اعلیٰ عہدیدار برائے امور خارجہ جوزف بوریل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو سپین کے اپنے ہم منصب اور یورپی یونین کے متوقع اعلیٰ عہدیدار برائے امور خارجہ جوزف بوریل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے سپین کے ہم منصب کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ سپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین کی طرف سے حتی المقدور کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔

مزید خبریں