وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین کو ٹیلی فون

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کیلئے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی توجہ کے منتظر ہیں، او آئی سی کو اس صورتحال کا نوٹس لینے اور مو¿ثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پیر کو سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کیلئے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی توجہ کے منتظر ہیں، او آئی سی کو اس صورتحال کا نوٹس لینے اور مو¿ثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پیر کو سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران کورونا وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے او آئی سی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس وبائی چیلنج کے تناظر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وبائی چیلنج نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کےلئے او آئی سی ممالک کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے تحقیقاتی اداروں اور سائنسدانوں کے ذریعے اس وبائی چیلنج کا حل ڈھونڈنے سے متعلق سیکرٹری جنرل او آئی سی کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 8 ماہ سے جاری مسلسل کرفیو کے باعث وہاں ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، 80 لاکھ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کیلئے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ وزیر خارجہ نے اپنا نمائندہ خصوصی پاکستان اور آزاد کشمیر بھجوانے پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ نمائندہ خصوصی برائے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے میرے علاوہ حریت رہنماو¿ں کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں حریت رہنماو¿ں نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور بھارت سرکار کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے گذشتہ 8 ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں کو 5 اگست سے نظربند کر دیا گیا ہے، یٰسین ملک، آسیہ اندرابی جھوٹے مقدمات میں جیل کی سزا بھگت رہے ہیں۔ حریت رہنما یٰسین ملک جو پہلے سے علیل ہیں، نے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف بھوک ہڑتال کی کال دےدی ہے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کو اس صورتحال کا نوٹس لینے اور مو¿ثر کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں دہلی میں بھارت سرکار کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کا قتل عام، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی اورہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے کم وسائل کے حامل ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری سٹرکچر کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک اپنے وسائل کو ا س عالمی وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کےلئے بروئے کار لا سکیں۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ موجودہ عالمی وبائی چیلنج کے پیش نظر اسلامی ترقیاتی بینک او آئی سی کی مالی معاونت کےلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس عالمی چیلنج سے نبرد آزما ہونے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے مشاورتی سلسلہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔