وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا صومالیہ کے ہم منصب احمد عیسیٰ اود سے ٹیلیفون پر رابطہ پاکستان اور صومالیہ کے مابین باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صومالیہ کے اپنے ہم منصب احمد عیسیٰ اود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور صومالیہ کے مابین باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کی ’انگیج افریقہ‘ پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کی تعریف کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین وزراء اعظم اور وزرائے خارجہ کی سطح پر تعاون کو بڑھایا جائے گا۔