اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کمشیر پر پوری قوم متفق اور ایک پیج پر ہے،مسئلہ کشمیر کا حل ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ ہے، اصولاً کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بنتا، ”کشمیر بنے گا پاکستان“ اس نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے، بھارت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں لیکن بنیادی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ جمعرات کو …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ”کشمیر پکار رہا ہے“کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کمشیر پر پوری قوم متفق اور ایک پیج پر ہے،مسئلہ کشمیر کا حل ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ ہے، اصولاً کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بنتا، ”کشمیر بنے گا پاکستان“ اس نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے، بھارت کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں لیکن بنیادی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ”کشمیر پکار رہا ہے“کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن مسئلہ کمشیر پر پوری قوم متفق اور ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کمشیر یوں پرجو مظالم ہوئے ان کے حوالے سے آواز اٹھائیں گے، مسئلہ کشمیر سے اگر دنیاغافل بھی ہوجائے تو دنیا کو باخبر کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قوم ایک پیج پر ہے








