اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سیاسی مقاصد کیلئے جارحانہ عزائم خطے میں امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں،ہم سفارتی سطح پر قیام امن کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں خصوصی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں خصوصی مشاورتی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سیاسی مقاصد کیلئے جارحانہ عزائم خطے میں امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں،ہم سفارتی سطح پر قیام امن کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں خصوصی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزارتِ خارجہ کے سینیر حکام اور سابق سفرا نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ خطے میں قیام امن کیلئے اہم ممالک کی سیاسی قیادت کے ساتھ روابط کے مزید فروغ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کے سیاسی مقاصد کیلئے جارحانہ عزائم خطے میں امن و امان کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے آج بھی ہندوستان کو قیام امن کیلئے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سفارتی سطح پر قیام امن کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔موجودہ حالات کے پیش نظر وزارت خارجہ میں مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔








