اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے واقعہ کے بعد پیداہونے والی علاقائی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فون پر رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے واقعہ کے بعد پیداہونے والی علاقائی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام اور بھارت کے ساتھ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ چینی وزیرخارجہ نے ٹیلی فون پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوںنے اتفاق کیا کہ پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال پورے خطے کے امن و سلامتی کے لئے سنگین مضمرات کی حامل ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا جس کے لئے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








