وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ”ایف ایم کنکٹ“ کی تیسری نشست میں محققین، دونشوروں اور ماہرین عالمی امور سے ملاقات، فارن پالیسی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے تجاویز کو سنا

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دانشور معاشرے میں رونما ہونے والی روز افزوں تبدیلیوں سے آگاہ ہونے کے سبب مثبت سمت میں رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو خارجہ پالیسی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے وزارتِ خارجہ کی طرف سے شروع کئے گئے نئے سلسلہ”ایف ایم کنکٹ“ کی تیسری نشست کے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دانشور معاشرے میں رونما ہونے والی روز افزوں تبدیلیوں سے آگاہ ہونے کے سبب مثبت سمت میں رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو خارجہ پالیسی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے وزارتِ خارجہ کی طرف سے شروع کئے گئے نئے سلسلہ”ایف ایم کنکٹ“ کی تیسری نشست کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سے وزارتِ خارجہ میں درس و تدریس سے وابستہ نابغہ روزگار شخصیات اور دانشوروں سے خصوصی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے محققین، دانشوروں اور ماہرین بین الاقوامی امور کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ نے درس و تدریس سے وابستہ شخصیات کو خطہ کی مجموعی صورتحال اور حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے فارن پالیسی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے دانشوروں اور ماہرین بین الاقوامی امور کی تجاویز کو سنا اور ان کی قیمتی آراءپر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دانشور معاشرے میں رونما ہونے والی روز افزوں تبدیلیوں سے آگاہ ہونے کے سبب مثبت سمت میں رہنمائی کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ ہم آئندہ بھی اپنے محققین اور دانشور حضرات کی قیمتی آراءسے مستفید ہوتے رہیں گے۔