اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیٹو کے افغان امن عمل کے حوالہ سے مو¿قف میں کافی یکسانیت ہے کیونکہ دونوں افغانستان کے مسئلہ کو افغان قیادت سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں، پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد ”ایساف“ کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد کے جنرل سیکرٹری نیٹو سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیٹو کے افغان امن عمل کے حوالہ سے مو¿قف میں کافی یکسانیت ہے کیونکہ دونوں افغانستان کے مسئلہ کو افغان قیادت سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں، پاکستان نے افغانستان میں سہ رکنی اتحاد ”ایساف“ کے تحت نیٹو اور امریکی فورسز کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ جنرل سیکرٹری نیٹو سٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو خطہ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے تعاون اور مثبت کردار کا معترف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر مغربی دفاعی اتحاد کے جنرل سیکرٹری نیٹو سٹولٹن برگ سے ملاقات کی۔








