وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جدہ میں صحافیوں سے گفتگو

جدہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں یا دھڑے ہیں، پہلے بھی اور آج بھی کشمیر پر سب کی سوچ یکجا ہے، او آئی سی کی رابطہ کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدام کی مذمت کی۔ منگل کو جدہ میں او آئی سی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی بعد میڈیا سے گفتگو …

جدہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں یا دھڑے ہیں، پہلے بھی اور آج بھی کشمیر پر سب کی سوچ یکجا ہے، او آئی سی کی رابطہ کمیٹی نے بھارت کے یکطرفہ اقدام کی مذمت کی۔ منگل کو جدہ میں او آئی سی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نئی صورتحال کے پیش نظر مختصر نوٹس پر او آئی اسی کا ہنگامی اجلاس منگل کو جدہ میںطلب کیا گیا جبکہ ہم بھارتی عزائم کے بارے میں سلامتی کونسل اور او آئی سی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سیاسی دھڑے، سوچ و فکر کے لوگوں نے بھارت کے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں یا دھڑے ہیں، پہلے بھی اور آج بھی کشمیر پر سب کی سوچ یکجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں بھی مودی سرکار کے اقدام کی مذمت کر رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا گیا۔