وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے، بھارت کی بھی ذمہ داری ہے، بھارت کا بڑا طبقہ سمجھتا ہے کہ بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، بھارتی جارحانہ پالیسی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے‘افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تفصیلات …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے، بھارت کی بھی ذمہ داری ہے، بھارت کا بڑا طبقہ سمجھتا ہے کہ بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، بھارتی جارحانہ پالیسی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے‘افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تفصیلات جمع کررہے ہیں، افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے‘ امریکا کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کیلئے پاکستان اہم ملک ہے۔وہ ملتان میں زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنے دل کی بات کی اور عوام نے ان کے خطاب کو خوب سراہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کررہے تھے،عمران خان کی ٹیم ان کا وژن آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کسی سے پوشیدہ نہیں، خارجہ مسائل بھی قوم کے سامنے ہیں۔