وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ تنازع کشمیر میں تیسرا فریق نہ آئے لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اتوار کو ایک نجی …

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش رہی ہے کہ تنازع کشمیر میں تیسرا فریق نہ آئے لیکن ایسا ممکن نہیں کیونکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیری اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے اپنی پرامن تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے تک جاری رہے گی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بعض قوانین پر پاکستان کو اعتراض ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بارے میں بھارت سے ملنے والے ڈوزیئر کی جانچ کی جا رہی ہے جس کے بعد پھر جواب دینگے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت ضروری ہے جس کی ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کئی بار پیشکش بھی کی ہے۔

Leave a Reply