وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت

متحدہ عرب امارت پاکستان کا اہم تجارتی اور انوسٹمنٹ شراکت دار ہے،یو اے ای کیساتھ دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب …

متحدہ عرب امارت پاکستان کا اہم تجارتی اور انوسٹمنٹ شراکت دار ہے،یو اے ای کیساتھ دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارت پاکستان کا اہم تجارتی اور انوسٹمنٹ شراکت دار ہے،یو اے ای کیساتھ دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارت کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے منگل کو اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کی اور نئے فرائض سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی قیادت کیساتھ مل کرکام کرنے اور روایتی مثالی تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کی خواہش ظاہر کی۔ اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کیساتھ تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق وزراءخارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان قیادتوں کی سطح پر رابطے بڑھانے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے عوام کی خوشحالی،ترقی اور امن و استحکام کیلئے نیم تمناوں کا اظہار کیا ۔