وزیر خارجہ محمد آصف کا ترکی کا دورہ،ترکی کے صدر،وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

وزیر خارجہ محمد آصف کا ترکی کا دورہ،ترکی کے صدر،وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن اور سیکورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے اہم ہے، …

وزیر خارجہ محمد آصف کا ترکی کا دورہ،ترکی کے صدر،وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن اور سیکورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے میں استحکام کے لئے اہم ہے، پاکستان اور ترکی افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ نے منگل کو انقرہ کے ایک روزہ دورے کے دوران ترکی کے صدر، وزیر اعظم بن علی یلدرم اور وزیر خارجہ مولوٹ کیوسوولو کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن، سیکورٹی اور رابطوں پر باہمی تعاون کے بارے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی کے صدر سے ملاقات کے موقع پر خواجہ آصف نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاع اور لوگوں کے تعلقات کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کو دہرایا۔ صدر طیب اردوان نے دونوں ممالک کے درمیان برادر تعلقات کو وسیع پیمانے پر وسعت دینے کے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ درجے کے تبادلوں کو برقرار رکھنے اور افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھے پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، دونوں رہنماوں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں قابل ذکر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply