وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے دوحہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیرنوروف کی ملاقات افغان امن عمل، علاقائی تعمیر و ترقی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دوحہ ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے دوحہ میں افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیرنوروف نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران افغان امن عمل، علاقائی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے رکن ممالک کے درمیان …

دوحہ ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے دوحہ میں افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ولادیمیرنوروف نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران افغان امن عمل، علاقائی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی کیلئے رکن ممالک کے درمیان معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔سیکرٹری جنرل ایس سی او نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ اور مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید خبریں