وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سابقہ خارجہ سیکریٹریز ،سفارتکاروں کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز ،سفارتکاروں سے اہم ملاقات ہوئی۔ یہ مشاورتی اجلاس مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کے جارحانہ عزائم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلب کیا گیا ۔اس موقع پرمخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق سیکرٹریز خارجہ اور سفارتکاروں سے مشاورت کا مقصد ان کے وسیع تجربات سے …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز ،سفارتکاروں سے اہم ملاقات ہوئی۔ یہ مشاورتی اجلاس مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کے جارحانہ عزائم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلب کیا گیا ۔اس موقع پرمخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق سیکرٹریز خارجہ اور سفارتکاروں سے مشاورت کا مقصد ان کے وسیع تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ صورتحال میں ایک جامع اور مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہے ۔سابق خارجہ سیکریٹریز کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سمیت متعدد اہم خارجہ پالیسی امور پر مشاورت خاصی سود مند رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مشاورت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی تواتر کے ساتھ جاری رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply