وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر خارجہ کو ڈویژن کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے کردار کو سراہا۔