اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نورالحق قادری نے پیر کو یہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مختلف امور بالخصوص بین المذاہب ہم آہنگی کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہاں سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر بین المذاہب ہم آہنگی کے ایشوز کو موثر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نورالحق قادری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ نورالحق قادری نے پیر کو یہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور مختلف امور بالخصوص بین المذاہب ہم آہنگی کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔یہاں سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر بین المذاہب ہم آہنگی کے ایشوز کو موثر طور پر اجاگر کرنے کے لئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے موثر سفارتکاری اور انتہائی فعال خارجہ پالیسی پر وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کے ساتھ مساوی تعلقات کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔








