وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کورونا وبائی صورتحال اور اس وباء کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وباء کی وجہ …

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کورونا وبائی صورتحال اور اس وباء کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وباء کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا شکار ہے، دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی سفارت کاری اور دفاعی پیداوار کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے وزیراعظم عمران خان کے کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے گلوبل ڈیٹ ریلیف مطالبہ کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ وبائی تناظر میں ”ناگزیر” قرار دیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور دیگر اہم امور کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مشکل حالات میں بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔