اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میںملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کے بے جا …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میںملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر کو پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کے بے جا الزامات اور منگل کی صبح لائن آف کنٹرول کی صریحاً خلاف ورزی پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال اور خطے میں پائیدار امن کی حامل ہے،پاک چین دوستی پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین، سفارتی سطح ہر مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر پاکستان کی دنیا بھر پر کھل کر حمایت کرتا آیا ہے۔








