وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اور ملک میں کورونا وائرس کی وباءکی صورتحال اور طبی آلات و سامان کی دستیابی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر خارجہ کو دنیا بھر اور خصوصا چین سے آنے والے طبی سامان کے حوالہ سے …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اور ملک میں کورونا وائرس کی وباءکی صورتحال اور طبی آلات و سامان کی دستیابی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر خارجہ کو دنیا بھر اور خصوصا چین سے آنے والے طبی سامان کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے کو رونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے کردار کو ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ این ڈی ایم اے کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات مہیا کر رہی ہے۔ چین سے سامان کی خریداری اور پاکستان کو ترسیل میں وزارت خارجہ کا کردار کلیدی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ چین میں پاکستانی سفارتخانہ نے ہر ممکن مدد اور رہنمائی فراہم کی ہے، اس مشکل وقت میں سہولیات مہیا کرنے پر وزرات خارجہ کے ممنون ہیں۔

مزید خبریں