اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات چین۔پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی اپنے چینی ہم منصب سے بیجنگ اور کابل میں ہونے والی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر یاو جنگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات چین۔پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی اپنے چینی ہم منصب سے بیجنگ اور کابل میں ہونے والی ملاقاتیں کافی سود مند رہیں، ہم نے دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے، پاک۔چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے، پاک۔چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کےلئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعموں میں چین کی معاونت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس موقع چینی سفیر نے کہا کہ چین۔پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔







