وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلفونک رابطہ کیا، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کو بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور حکومت …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کو بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور حکومت پاکستان، پارلیمنٹ اور عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سیاسی مقاصد اور انتخابات کے لیے جنوبی ایشیا کے امن شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے لیکن ہم اپنی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے عزائم سے پہلے ہی بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر چکے تھے۔پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے بعد ھندوستان کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود، انتہائی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے

Leave a Reply