وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کی ہم منصب کو کشمیر …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کی ہم منصب کو کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ وادی میں گزشتہ بارہ دنوں سے کرفیو کے سبب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں اور انہیں خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پورے خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کردئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں