ملتان ۔19 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹائیگر رضا کار فورس کی تشکیل وزیراعظم پاکستان کا احسن اقدام ہے، عالمی برادری اس کو سراہا رہی ہے، کوئی حکومت اس وقت تک کسی چیلنج سے نبردآزماءنہیں ہوسکتی جب تک عوام اس کا ساتھ نہ دیں۔ ہمیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا حلقہ این اے 156اور 157کی مختلف یونین کونسلز کی ٹائیگر رضا کار فورس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

مزید خبریں
ملتان ۔19 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹائیگر رضا کار فورس کی تشکیل وزیراعظم پاکستان کا احسن اقدام ہے، عالمی برادری اس کو سراہا رہی ہے، کوئی حکومت اس وقت تک کسی چیلنج سے نبردآزماءنہیں ہوسکتی جب تک عوام اس کا ساتھ نہ دیں۔ ہمیں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ٹائیگرفورس کاکردار اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ملتان کے قومی حلقہ این اے 156اور 157کی مختلف یونین کونسلز کے ٹائیگر رضا کار فورس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تاریخ شاہد ہے جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیاتو نوجوانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آج ہم باصلاحیت قوم مشکل گھڑی سے گزررہے ہیں۔ ہمیں قوم کے نوجوانوں سے پھر اسی جذبے کی توقع ہے جس جذبے کا وہ ماضی میں مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔ کورونا عالمی وبائی چیلنج نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ حکومت اس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے اور عوام کو اس بیماری سے بچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے اس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کے ساتھ ساتھ غربت ‘بیروزگاری اور بھوک سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا چیلنجز کے باعث معاشی وسائل میں شدید کمی کے باوجود حالیہ بجٹ میں کسی نئے ٹیکس کا اضافہ نہیں کیا اور کوشش کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور حالیہ بجٹ میں غریب طبقے پر کسی قسم کا بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹائیگر فورس جس مقصد کیلئے تشکیل دی گئی ہے اس مقصد پر پورا اترتے ہوئے اس چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کی معاونت کریگی اور عوام کو بلا خوف و خطر عوامی خدمت اور نیکی کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریگی۔ وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور وزیراعظم پاکستان کی کال اور اپنی درخواست میں لبیک کہنے پر شکریہ ادا کیا۔








