وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا روحانی پیشوا سلطان غلام میراں قادری کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری کے والد روحانی پیشوا اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی سلطان غلام میراں قادری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ نے ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری کے والد روحانی پیشوا اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی سلطان غلام میراں قادری کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ نے ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے صاحبزادگان پیر خالد سلطان قادری، صاحبزادہ سکندر سلطان اور دیگر لواحقین اور عقیدت مندوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔