اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے برسر پیکار ہے، آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پیر کو سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے برسر پیکار ہے، آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پیر کو سانحہ آرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آرمی پبلک سکول کا سانحہ، ارض پاک پر رونما ہونے والے بھیانک واقعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم و بیش 2 دہائیوں تک پوری قوم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔ افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے برسر پیکار ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام شہداءاور بالخصوص آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر بری نظر سے محفوظ رکھے اور اس ارض پاک کو امن کا گہوراہ بنائے۔








