وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر اظہارافسوس

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سکھ برادری کے ساتھ پیش آنے والے اس حادثہ کی خبر پر دل گرفتہ ہوں۔ وزیر خارجہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سکھ برادری کے ساتھ پیش آنے والے اس حادثہ کی خبر پر دل گرفتہ ہوں۔ وزیر خارجہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔