اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرا خارجہ نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سیٹیلیفونک رابطہ، اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرا خارجہ نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین، گہرے ،تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں۔یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی، گذشتہ کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔کورونا سمیت ہر مشکل گھڑی میں دونوں برادر ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے چیلنج کے دوران ،یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر اماراتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام اور کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے موثر انداز سے نمٹنے کے لئے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔








