وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزیر اعلیٰ سندھ کی علالت کی خبر پر اظہار افسوس ، جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی علالت کی خبر پر اظہار افسوس کیا ہے ۔پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی علالت کی خبر پر اظہار افسوس کیا ہے ۔پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کورونا وبا ایک دفعہ پھر سر اٹھا رہی ہے ہمیں بحیثیت قوم، اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہو گا۔