اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزارت خارجہ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے جامع اور قابل عمل تجاویز کو سامنے لایا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ وزیر خارجہ کے پبلک …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزارت خارجہ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے جامع اور قابل عمل تجاویز کو سامنے لایا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ وزیر خارجہ کے پبلک ڈپلومیسی وژن کا حصہ ہے جس میں ڈیجیٹل اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔ ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ کے ممبران میں وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او سیّد شباہت علی شاہ، جنرل منیجر ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزارت اطلاعات عمران غزالی، ڈیجیٹل ایکسپرٹ تانیہ ایدروس، پرو پاکستانی بلاگ کے بانی عامر عطائ، پبلک ریلیشنز ایکسپرٹ سلینا راشد اور وزیر خارجہ کے مشیر برائے پبلک ڈپلومیسی عمران اختر شامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کووڈ۔19 نے دنیا کو یکسر تبدیل کر دیا ہے، ڈیجیٹل ڈپلومیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ کو اﷲ تعالیٰ نے بہترین ہیومن ریسورس سے نوازا ہے، ہمارے وسع تجربہ کے حامل سفارتکار موجود ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بدلتے ہوئے وقت کے تقاضوں کو بھانپتے ہوئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے، افسران کو روایتی سفارتکاری کے ساتھ ڈیجیٹل سفارتکاری کے رموز سے بہرہ ور کیا جائے۔ وزیر خارجہ نے ڈیجیٹل ڈپلومیسی گروپ کو ہدایت کی کہ وزارت خارجہ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے جامع اور قابل عمل تجاویز کو سامنے لایا جائے۔








