وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

مظفر آباد۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14 اگست 2019ءکو یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اور اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر مفصل نکتہ نظر پیش کریں گے، 14 اگست کو اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک مشترکہ مقصد کیلئے سب کو اس میں …

مظفر آباد۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14 اگست 2019ءکو یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اور اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر مفصل نکتہ نظر پیش کریں گے، 14 اگست کو اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک مشترکہ مقصد کیلئے سب کو اس میں حصہ ملانا ہوگا، ہماری سیاسی پسند، ناپسند یا اختلاف ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں لیکن اس وقت ہم سب کو متفق ہو کر آواز بلند کرنی چاہئے، سفارت کاری کو ترجیح دی اور فیصلہ کیا کہ ہم سفارتی، سیاسی اور قانونی طور پر اپنا موقف آگے بڑھائیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مضبوط کیس ہے۔ پیر کو عیدالاضحی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیر خارجہ نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جب کشمیر سے آواز اٹھی گی تو اس کا وزن بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 14 اگست کو کشمیر کے دورہ کے دوران اسمبلی سے خطاب کریں گے اور تنازعہ کشمیر کے حوالہ سے اپنا تفصیلی نکتہ نظر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں ایک ریلی ہوگی، وہاں سب کو اس میں شامل ہونا چاہئے اور ایک مشترکہ مقصد کیلئے ہم سب کو حصہ ملانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی پسند، ناپسند یا اختلافات ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں۔

مزید خبریں